Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / یونین بینک آف انڈیا میں عہدیداروں کے تقررات کا اعلان

یونین بینک آف انڈیا میں عہدیداروں کے تقررات کا اعلان

حیدرآباد ۔ 5 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : یونین بنک آف انڈیا میں 200 کریڈٹ آفیسرس ( یم یم جی یس گریڈ 2 ) کی جائیدادوں پر تقررات کے لیے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ 200 جائیدادیں مخلوعہ ہیں جن میں جنرل 62 ، او بی سی 65 ، ایس سی 49 ، اور ایس ٹی 24 ہیں کسی بھی مسلمہ ادارے یا یونیورسٹی سے بیچلر ڈگری میں 60 نمبرات سے کامیاب ، ایم بی اے فینانس ، سی اے ، سی ڈبلیو اے ، سی ایف اے ، ایف آر ایم اور سی اے آئی آئی بی میں کامیاب امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی ۔ اور متعلقہ بیکنگ شعبہ میں دو سالہ تجربہ بھی لازمی ہے ۔ امیدواروں کی عمریں 4 اکٹوبر 2017 تک کم از کم 23 برس اور زیادہ سے زیادہ 32 برس ہونی چاہئے جب کہ یس سی ، ایس ٹی امیدواروں کو 5 برس اور او بی سی امیدواروں کو 2 برس عمر میں چھوٹ دی جائے گی اور پی ایچ سی امیدواروں کو 10 برس عمر میں چھوٹ ہوگی ۔ اور منتخب امیدواروں کو 31,705 ۔ 45,950 روپئے تنخواہ علاوہ ازیں خصوصی الاونس ، ڈی اے اور مختلف الاونس بھی دئیے جائیں گے جب کہ پروبیشنری مدت دو سالہ ہوگی اور درخواست کی فیس جنرل ، او بی سی امیدواروں کو 600 روپئے جب کہ ایس سی ، ایس ٹی اور پی ایچ سی امیدواروں کو 100 روپئے ہوگی اور امتحانی سنٹرس بنگلور ، دہلی ، کولکتہ ، لکھنو اور ممبئی میں ہوں گے جب کہ انتخابی طریقہ کار آن لائن امتحان / گروپ ڈسیکشن اور انٹرویو پر مشتمل ہوگا اور آن لائن آبجکٹیو امتحان میں 200 نشانات دئیے جائیں گے اور 200 نمبرات کے لیے امتحان لیا جائیگا ۔ انگریزی زبان کے لیے ( 50 سوالات ۔ 25 نمبرات ) کو انٹیٹیٹیو آپٹیٹیوڈ ( 50 سوالات 50 نمبرات ) ریجنگ ( 50 سوالات 25 نمبرات ) پروفیشنل نالج سبجکٹ ( 50 سوالات 100 نمبرات ) مندرجہ بالا سبجکٹس سے متعلق سوالی پرچہ ہوگا ۔ واضح ہو کہ منفی نمبرات سسٹم بھی ہوگا ہر غلط جواب کے لیے 0.25% نمبرات کاٹے جائیں گے اور ان 200 سوالات کے جوابات دو گھنٹوں میں دینا ہوگا اور ہر ایک سیکشن میں کم از کم کامیابی نمبرات حاصل کرناضروری ہوگا اور کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کو ہی انٹرویو کے لیے طلب کیا جائے گا اور انٹرویو 50 نمبرات پر مشتمل ہوگا اور یہ صرف کوالیفائنگ ٹسٹ ہی ہوگا ۔ درخواستیں آن لائن میں 21 اکٹوبر تک داخل کی جاسکتی ہیں جب کہ آن لائن امتحان 25 نومبر کو ہوگا اور ویب سائٹ unionbankofindia.co.in ملاحظہ کریں ۔۔

 

TOPPOPULARRECENT