Tuesday , May 23 2017
Home / ہندوستان / یونین بینک عہدہ داروں کے خلاف سی بی آئی کا مقدمہ

یونین بینک عہدہ داروں کے خلاف سی بی آئی کا مقدمہ

نئی دہلی۔/7مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) سی بی آئی نے یونین بینک آف انڈیا کے اسوقت کے عہدہ داروں اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج رجسٹر کرلیا ہے کیونکہ ان شخصیتوں نے نوٹ بندی کا اعلان ہونے کے بعد مقررہ اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مبینہ طور پر تقریباً 85 کروڑ روپئے کے کیاش ڈپازٹ کی اجازت دی۔ سی بی آئی نے مجرمانہ سازش، جعلسازی اور بدعنوانی سے متعلق آئی پی سی دفعات کے تحت علحدہ مقدمات کئے۔ یونین بینک آف انڈیا کے اسوقت کے ڈپٹی جنرل منیجر اشوک کمار اور اسسٹنٹ جنرل منیجر شیو شنکر راؤ کے خلاف ایف آئی آر درج ہوا ہے۔ شیوشنکر راؤ اس بینک کی زویری روڈ برانچ کے منیجر بھی ہیں۔ ایف آئی آر میں ممبئی کی کمپنی پشپک بَلین کے ڈائرکٹر امیت سمپت، 2 جویلرس راکیش پٹیل ( پیہو گولڈ ) میور دیپک (ستنام جویلرس ) کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT