Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / یونیورسٹیز میں اساتذہ کے تقررات پر عنقریب رہنمایانہ خطوط

یونیورسٹیز میں اساتذہ کے تقررات پر عنقریب رہنمایانہ خطوط

اسکریننگ ٹسٹ کا بھی جائزہ ، پاپی ریڈی چیرمین ہائیر ایجوکیشن
حیدرآباد ۔ 8 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ میں واقع 11 یونیورسٹیز کے 1061 پروفیسرس جائیدادوں پر تقررات کے لیے ایک ہفتہ میں رہنمایانہ خطوط جاری ہونے کا قوی امکان ہے ۔ صدر نشین تلنگانہ ہائیر ایجوکیشن کونسل ٹی پاپی ریڈی یو جی سی کے قواعد کے مطابق 11 یونیورسٹیز کے مخلوعہ 1061 پروفیسرس ، اسسٹنٹ پروفیسرس ، اسوسی ایٹ پروفیسرس کی جائیدادوں پر تقررات کے لیے اپنی حکمت عملی تیز کردی ہے ۔ تین وائس چانسلرس پر ایک کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ رہنمایانہ خطوط کی اجرائی کے بعد تقررات کے لیے یونیورسٹیز کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری کیا جائے گا ۔ اسسٹنٹ پروفیسرس کی جائیدادوں کے لیے کافی ڈیمانڈ ہے ۔ اس کے لیے اسکریننگ ٹسٹ کا انعقاد کرنے کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے ۔ مکمل رپورٹ ایک ہفتہ میں حکومت کو پیش کی جائے گی ۔ حکومت کی منظوری کے بعد ہی نوٹیفیکشن جاری کیا جائے گا ۔ جاریہ تعلیمی سال پروفیسرس کے 99 ، اسوسی ایٹ پروفیسرس کے 270 اور اسسٹنٹ پروفیسرس کے 692 جائیدادوں پر تقررات کیے جارہے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT