Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / یونیورسٹیوں کو خالص خودمختاری حاصل ہونا چاہئے : گووردھن مہتا

یونیورسٹیوں کو خالص خودمختاری حاصل ہونا چاہئے : گووردھن مہتا

نئی دہلی ۔ 19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) یونیورسٹیوں کیلئے خالص خودمختاری کی اپیل کرتے ہوئے نامور سائنسدان گووردھن مہتا نے آج کہاکہ ملک میں اعلیٰ تعلیم کا نظام متاثر کن ہے لیکن حکمرانی کی خامیوں کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ وہ یہاں جامع ملیہ اسلامیہ کی کانوکیشن تقریب سے مخاطب تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں اعلیٰ تعلیم کا سسٹم بہت اچھا ہے لیکن اسے حکمرانی کے نقائص سے محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے۔ یونیورسٹیوں کا تعلق تخیل اور اعلیٰ معیار کی تعلیم سے ہوتا ہے جس کیلئے مکمل خودمختاری ضروری ہے۔ مہتا حیدرآباد یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT