Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / یونیورسٹی آسٹریلیا میں دو سالہ پی جی کورس متعارفLatrobe

یونیورسٹی آسٹریلیا میں دو سالہ پی جی کورس متعارفLatrobe

بیرونی طلبہ کو اسکالر شپس ، سابق وائس چانسلر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 8 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : Latrobe یونیورسٹی آسٹریلیا نے بین الاقوامی طلبہ کے لیے دو سالہ ماسٹرس پروگرام میں نئے پوسٹ گریجویٹ ڈگری کورس کا آغاز کیا ہے ۔ ان ڈگری کورسیس میں ماسٹر آف کمیونیکیشن ( جرنلزم ) ماسٹر آف کمیونیکیشن ( پبلک ریلیشن ) اور ماسٹر آف بزنس انالیٹکس شامل ہیں ۔ سابق وائس چانسلر کیلی اسمتھ نے ایک تقریب میں بتایا کہ یونیورسٹی ہندوستان اور آسٹریلیا دونوں ممالک کے طلبہ کو بہتر مواقع فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ یونیورسٹی طلبہ کے لیے کئی اسکالر شپ کی پیش کش کررہی ہے ۔ مختلف اسکالر شپس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسکالر شپ تمام تر کورسیس کے لیے ٹیوشن فیس میں 20 فیصد رعایت فراہم کرے گی ۔ جب کہ یونیورسٹی پی جی بزنس انجینئرنگ اور آئی ٹی طلبہ کے لیے پوسٹ گریجویٹ ایکسلینس ایوارڈ کو متعارف کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی لاٹروب انٹرنیشنل طلبہ اسکالر شپ کے علاوہ دس ہزار تا بیس ہزار آسٹریلیائی ڈالرس پر مشتمل اکیڈیمک ایکسیلنس اسکالر شپس کا اعلان کیا ہے ۔ لاٹروب یونیورسٹی نے لیڈی شری رام کالج LSR کے ساتھ ایک یادداشت مفاہمت معاہدہ یا جس کی رو سے لاٹروب ، ایل ایس آر اسٹاف ممبرس کو تعلیمی ترقی کے لیے فنڈس فراہم کرے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2014 میں امتیابھ بچن اسکالر شپ کو متعارف کیا گیا جس کی رو سے مسٹر بچن ہر چار سال میں ہندوستانی طالب علم کو میڈیا ڈیجیٹل ٹکنالوجی کمیونیکیشن کے متعلق مقالہ کی تکمیل کے لیے امداد کریں گے ۔ اس موقع پر امیت ملہوترہ اسوسی ایٹ ڈائرکٹر جنوبی ایشیا لاٹروب انٹرنیشنل حیدرآباد بھی موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT