Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / یونیورسٹی آف حیدرآباد کے کیمپس میں مردہ ہرن دستیاب

یونیورسٹی آف حیدرآباد کے کیمپس میں مردہ ہرن دستیاب

حیدرآباد 18مئی (یواین آئی )یونیورسٹی آف حیدرآباد کے کیمپس میں ایک مردہ ہرن پائی گئی ۔یہ واقعہ آج صبح پیش آیا۔سمجھا جاتا ہے کہ اس ہرن کو آوارہ کتوں نے ہلاک کیا ۔یہ واقعہ اُس وقت منظرعام پر آیا جب بعض طلبہ نے کیمپس کے جنوبی حصہ میں مردہ ہرن کو دیکھا جس کے جسم پر زخم تھے ۔اس موقع پر ایک طالب علم نے کہا کہ ایک اور ہرن یہاں کیمپس میں آوارہ کتوں اور شکاریوں کی شکار ہوگئی ہے کیونکہ یونیورسٹی حکام جنگل کے اہم حصہ کی کٹوائی کرر ہے ہیں تاکہ کیمپس میں سڑک بنائی جاسکے جس کے سبب کئی جنگلی جانوربشمول دھبے والے ہرن اور جنگلی خنزیرجنگل سے باہر آرہے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ کیمپس کے جنوبی حصہ میں واقع جنگل،ہرنوں اور دیگر جانوروں کا بفر زون ہے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ یونیورسٹی حکام کی جانب سے یہاں کے جنگل کو کاٹنے سے ماحولیاتی سسٹم پر اس کا اثر پڑ رہا ہے ۔بڑی گاڑیوں کی نقل وحرکت اور جنگل کو کاٹنے سے جانور جنگل سے باہر نکل آرہے ہیں۔ یونیورسٹی کے ذرائع کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران یونیورسٹی کے کیمپس میں تقریبا 20ہرنوں کو آوارہ کتوں اور شکاریوں نے ہلاک کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT