Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / یونیورسٹی طالب علم کا اقدام خود کشی

یونیورسٹی طالب علم کا اقدام خود کشی

حیدرآباد ۔ /8 اکٹوبر (سیاست نیوز) راجندر نگر پی وی نرسمہا راؤ یونیورسٹی میں ایک طالبعلم نے ہاتھ کاٹ کر خودکشی کی کوشش کی ۔ 22 سالہ ترون یونیورسٹی میں وٹرنری میڈیسن سال آخر کا طالب علم ہے ۔ کل رات 9.30 بجے امتحانات کی تیاری کیلئے دوست کے کمرے میں گیا جہاں اس نے تیز دھار شئے سے اپنی کلائی کاٹ لی جس کے نتیجہ میں کافی خون بہنے لگا ۔ غشی کا شکار ترون کو کمرے میں دیکھ کر ساتھی طلبانے ہاسٹل اسٹاف کو آگاہ کیا اور دواخانے منتقل کیا گیا ۔ انسپکٹر راجندر نگر وی اومیندر نے بتایا کہ اقدام خودکشی کی وجہ کا پتہ لگانے کوشش کی جارہی ہے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ معلوم ہوا ہے کہ ترون کی گرل فرینڈ نے حالیہ دنوں شادی کے آفر کو ٹھکرا دیا تھا ۔

تلنگانہ اسٹیٹ پولیس اکیڈیمی میں خاتون کانسٹیبل کی خود کشی
حیدرآباد ۔ /8 اکٹوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ پولیس اکیڈیمی میں خاتون پولیس کانسٹبل نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ نارسنگی پولیس کے بموجب 23 سالہ اے نوینا متوطن نلگنڈہ حمایت ساگر میں پولیس اکیڈیمی میں موٹر وہیکل ٹریننگ میں ڈیوٹی انجام دے رہی تھی ۔ حالیہ دنوں نوینا کی ایک ساتھی جو پولیس کانسٹبل تھی اور ویملوواڑہ پولیس اسٹیشن میں برسرخدمت تھی نے کچھ دن قبل خودکشی کرلی تھی ۔ ساتھی کے اقدام سے نوینا ڈپریشن کا شکار ہوگئی تھی ۔ کل رات پولیس اکیڈیمی کے روم نمبر 320 میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس اکیڈیمی عہدیداروں نے اسے خانگی دواخانہ منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ پولیس نارسنگی نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT