Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / یونیورسٹی کالج فار ویمن کوٹھی کے ڈگری کورسیس میں داخلے

یونیورسٹی کالج فار ویمن کوٹھی کے ڈگری کورسیس میں داخلے

عربی اختیاری مضمون سے روزگار کے مواقع ، رجسٹریشن کی 4 جون آخری تاریخ
حیدرآباد ۔ 24 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : یہ ایک حقیقت ہے کہ ہندوستان جہاں ہر کسی کو گورنمنٹ سرویس ملنا ناممکن ہے وہیں ملٹی نیشنل کمپنیاں روزگار کی فراہمی کا بہتر رول ادا کررہی ہیں ۔ ان کمپنیوں میں ہندوستانی جامعات اور خصوصاً عثمانیہ یونیورسٹی کے تعلیم یافتہ گریجویٹس اور ماسٹرس کی ایک بڑی تعداد برسرروزگار ہے اور ان میں ایسے بھی طلبہ شامل ہیں جو اپنا گریجویشن مکمل کر کے ابھی ماسٹرس ڈگری میں زیر تعلیم ہی تھے کہ ان کو ان کمپنیوں میں روزگار مل گیا ۔ فراہمی روزگار کا یہ سلسلہ رکا نہیں ہے بلکہ وقتا فوقتا ان کمپنیوں کو ضرورت پڑتی رہتی ہے اور وہ تقررات کرتی رہتی ہیں ۔ حال ہی میں دنیا کی مشہور کمپنی ’ امیزون ‘ نے عثمانیہ یونیورسٹی کے عربی ڈپارٹمنٹ سے یونیورسٹی ایمپلائمنٹ سیل کے واسطہ سے درخواست کی کہ انہیں پچاس آدمی چاہئے جو عربی زبان و ادب سے تعلق رکھتے ہوں چاہے وہ فریشرس ہوں چاہے ماہرین اور ان کے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 11 مئی تھی ۔ ابھی 22 مئی کو صدر شعبہ محترمہ پروفیسر سیدہ طلعت سلطانہ کو دنیا کی ایک اور مشہور کمپنی ’ جنپیکٹ ‘ کی مقامی ہیڈ آفس دہلی سے کال آیا کہ انہیں بھی پچیس نوجوانوں کی ضرورت ہے جو عربی زبان اور ادب سے تعلق رکھتے ہوں ۔ ماہرین یا فریشرس کی قید نہیں ۔ کمپنی کے ذمہ داروں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ عنقریب آفیشیل لیٹر بھیجیں گے ۔ روزگار کے ان وسیع مواقع کے پیش نظر یونیورسٹی کالج فار ویمنس ۔ کوٹھی میں گریجویشن میں زبان دوم کے ساتھ ساتھ اختیاری مصمون کلاسیکل لینگویج ، تدریس کا اہتمام ہے ۔ گریجویشن میں داخلہ کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 4 جون ہے ۔ طلبہ کے لیے سنہری موقع ہے کہ وہ بی اے میں اختیاری مضمون عربی لے کر اپنے مستقبل کو تابناک بناسکیں ۔ یاد رہے کہ یہ واحد مضمون ہے جہاں روزگار کے حصول کے لیے مقابلہ بہت کم ہے ۔ تفصیلی معلومات کے لیے صدر شعبہ عربی جناب سید عبدالرحمن سے 9491042069 ۔ 9390692069 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT