Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / یونیک جونیر کالج کے ٹاپرس کی تہنیتی تقریب

یونیک جونیر کالج کے ٹاپرس کی تہنیتی تقریب

حیدرآباد ۔ 19 ۔ اپریل : ( راست ) : یونیک جونیر کالج کی طالبہ صبا بیگم بنت مرزا کلیم بیگ نے بی پی سی انٹر سال دوم میں 94.4 فیصد نشانات لاکر ایک مثال قائم کی ۔ انٹر سال اول کی طالبہ ثانیہ سلطانہ بی پی سی نے بھی 92 فیصد نشانات حاصل کر کے تعلیمی میدان میں بہترین مظاہرہ کیا ۔ یونیک جونیر کالج طالبات کی کامیابی کے لیے تعلیمی میدان میں عصری تقاضوں کی تکمیل کرتا ہے ۔ کالج انتظامیہ تمام طالبات کی کامیابی اور اساتذہ کی کوششوں پر مبارکباد پیش کرتا ہے ۔ یونیک جونیر کالج کی طالبات کی کامیابی و ترقی پرانے شہر کی تعلیمی ترقی ہے اور یونیک کالج تعلیمی میدان میں اپنی خدمات 30 سال سے انجام دیتا آرہا ہے ۔ کالج انتظامیہ نے پرنسپال اور لکچرار کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ۔ الحاج محمد مقبول علی خاں بانی یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنس و ایڈمنسٹریٹر محترمہ حبیب النساء نے دو میرٹ طالبات کی گلپوشی کی اور 5000 روپئے نقد ایوارڈ بھی دیا ۔ اور مزید ترقی کے لیے دعائیں دیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT