Wednesday , July 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / یووینڈس کے خلاف اے سی میلان کو شکست

یووینڈس کے خلاف اے سی میلان کو شکست

روم ۔11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) اٹلی میں کھیلے گئے فٹبال میچ میں یووینڈس نے اے سی میلان کو 2-1 گولز سے شکست دی ہے۔ اطالوی فٹبال لیگ کے میچ میں یووینڈس کی ٹیم نے 30ویں منٹ میں گول کر کے برتری حاصل کر لی ، حریف ٹیم نے ہمت نہ ہارتے ہوئے مخالف گول پوسٹ پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ، جس کے نتیجے میں انہیں 43 ویں منٹ میں پہلی کامیابی مل گئی مقابلہ برابر ہونے کے بعد دونوں ٹیموں نے برتری لینے کی بھرپور کوشش کی لیکن کامیابی نہ ملی۔کھیل کے اختتام سے چند منٹ قبل یووینڈس کو پنالٹی کک پر گول کرنے کا سنہری موقع ملا ، جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے 2-1 کامیابی حاصل کر لی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT