Friday , July 21 2017
Home / سیاسیات / یوپی اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی سوفیصد کامیابی کا دعویٰ

یوپی اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی سوفیصد کامیابی کا دعویٰ

نئی دہلی9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کانگریس کے انچارج غلام نبی آزاد نے ریاستی اسمبلی انتخابات میں آج ایس پی ۔کانگریس اتحاد کی سو فیصد کامیابی کا دعویٰ کیا اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے اکثریت حاصل کرنے کے دعوے کو پوری طرح مسترد کردیا۔آزاد نے یہاں پارلیمنٹ ہاؤز کے احاطہ میں نامہ نگاروں سے کہا کہ کانگریس۔ سماجوادی پارٹی اتحاد اس انتخاب میں کامیابی حاصل کرے گا کیونکہ دونوں جماعتوں کے رائے دہندگان پوری ریاست میں ہیں۔ یہ پوچھے جانے پر کہ اگر کانگریس کی کارکردگی اچھی نہیں رہی تو کیا اس کے لئے پارٹی اپنے نائب صدر راہول گاندھی کو ذمہ دار سمجھے گی، آزاد نے کہا کہ کسی ایک شخص کو ذمہ دار کیوں مانا جائے ۔ اگر پارٹی انتخابات میں کامیابی حاصل کرتی ہے تو اس کا پورا سہرا رائے دہندگان کے سر جائے گا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اتحاد پہلے نمبر پر رہے گا جبکہ بہوجن سماج پارٹی دوسرے اور بی جے پی تیسرے مقام پر ہوگی۔ بی ایس پی کو حمایت دینے یا لینے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ابھی اس بارے میں کچھ بھی کہنا مشکل ہے۔ اکثریت حاصل کرنے کے بی جے پی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے آزاد نے کہا کہ اگر وہ اپنی جیت کے تعلق سے اتنی پُر اعتماد ہوتی تو وزیر اعظم نریندر مودی، پارٹی صدر امیت شاہ اور مکمل مرکزی کابینہ مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں ڈیرہ ڈال کر نہ بیٹھتے۔ مودی کے اس بیان پر کہ انتخابات میں بی جے پی کا کام اور اتر پردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو کا کارنامہ بولے گا، آزاد نے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ مرکز کی بی جے پی حکومت نے تین سال صرف تقریر کی ہے ۔
کانپور میں دہشت گرد گروپ کا سرغنہ گرفتار
لکھنؤ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے آج فضائیہ کے ایک سابق ملازم کو گرفتار کیا جسے وہ دہشت گردی کے مرکز کا سرغنہ مانتے ہیں جس میں سیف اللہ شامل تھا جسے گزشتہ روز انکاؤنٹر میں ہلاک کردیا گیا۔ اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل یوپی پولیس دلجیت چودھری نے کہاکہ محمد غوث خان کو کانپور سے انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے پکڑا اور پوچھ تاچھ کے دوران اہم معلومات کا انکشاف ہوا ہے۔ایک اور مشتبہ ملزم اظہر بھی گرفتار ہوا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT