Tuesday , August 22 2017
Home / سیاسیات / یوپی اسمبلی سکیوریٹی پر کل جماعتی اجلاس کا فیصلہ

یوپی اسمبلی سکیوریٹی پر کل جماعتی اجلاس کا فیصلہ

لکھنو 18 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش اسمبلی کی سکیوریٹی کے مسئلہ پر غور کرنے کیلئے ایک کل جماعتی اجلاس منعقد کیا جائیگا ۔ یہ اجلاس اسمبلی کے احاطہ سے دھماکو مادہ دستیاب ہونے کے پس منظر میں کیا گیا ہے ۔ اسپیکر اسمبلی ہردئے نارائن ڈکشت نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے تاہم کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ۔ مسٹر ڈکشت نے آج ایوان اسمبلی میں بتایا کہ وہ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کے ساتھ اس مسئلہ پر ایک اجلاس طلب کرینگے ۔ ایوان میں اپوزیشن کی جانب سے اس مسئلہ کو موضوع بحث بنایا گیا تھا ۔ کانگریس مقننہ پارٹی کے لیڈر اجئے کمار للو نے یہ مسئلہ اٹھانے کی کوشش کی اور کہا کہ اسمبلی کے احاطے میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی کام نہیں کر رہے ہیں۔ تاہم اسپیکر نے انہیں وقفہ سوالات کے دوران یہ مسئلہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی ۔ اس کے بعد کانگریس کے ارکان ایوان کے وسط میں پہونچ گئے اور ہنگامہ کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایوان کی سکیوریٹی کا مسئلہ اہمیت کا حاامل ہے ۔ اسپیکر نے تاہم کہا کہ کانگریس ارکان کو اس مسئلہ پر ایوان میں ہنگامہ نہیں کرنا چاہئے ۔ سماجوادی پارٹی نے بھی اس کو سنگین مسئلہ قرار دیا ۔

TOPPOPULARRECENT