Wednesday , October 18 2017
Home / سیاسیات / یوپی اسمبلی میں اپوزیشن کی غیر موجودگی میں نتیش کمار کے شکریہ کی قرار داد پاس

یوپی اسمبلی میں اپوزیشن کی غیر موجودگی میں نتیش کمار کے شکریہ کی قرار داد پاس

لکھنؤ، 27جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش اسمبلی میں آج ایک قرارداد منظور کی گئی، جس میں نتیش کمار کو پھر سے بہار میں این ڈی اے کا وزیر اعلی بننے پر مبارکباد دی گئی ہے ۔ یہ قرار داد وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی جانب سے پیش کی گئی تھی، جس میں انہوں نے کہا کہ اب بہار میں پھر سے ‘اچھی حکمرانی’ کا دور واپس آئے گا۔ اس سے پہلے مسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے این ڈی اے کے تحت عہدے سنبھالنے پر بالترتیب وزیر اعلی نتیش کمار اور نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی کو مبارکباد دی۔ بعد میں اسمبلی اسپیکر ہردیہ نارائن دکشت نے قرارداد کو ایوان میں پیش کیا، اور ایوان سے اپوزیشن ممبران کی غیر موجودگی میں ہی اسے متفقہ طورپر پاس کردیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT