Tuesday , June 27 2017
Home / ہندوستان / یوپی اے ٹی ایس کی کارروائی، تین مشتبہ آئی ایس آئی ایجنٹس گرفتار

یوپی اے ٹی ایس کی کارروائی، تین مشتبہ آئی ایس آئی ایجنٹس گرفتار

لکھنؤ ؍ ممبئی۔4 مئی (سیاست ڈاکٹ کام) اترپردیش کی انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے مہاراشٹرا پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے رات بھر دھاوے کئے اور ممبئی میں مشتبہ آئی ایس آئی کے کارکن کو گرفتار کرلیا جو نئے دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سے مربوط ایک جاسوسی ریاکٹ کا حصہ تھا۔ قبل ازیں پاکستانی جاسوسی ایجنسی آئی ایس آئی کے دو مشتبہ ایجنٹس کو آج اترپردیش اور مہاراشٹرا اے ٹی ایس نے مشترکہ کارروائی کے ذریعہ گرفتار کرلیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ایک کی الطاف قریشی کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے۔ کل رات جنوبی ممبئی کے مسجد بندر علاقہ سے گرفتار کیا گیا۔ دوسرے کی جاوید اقبال کی حیثیت سے شناحت کی گئی اور اسے آج صبح اگری پاڈہ میں یوسف منزل بلڈنگ سے حراست میں لیا گیا۔ عہدیدار نے کہا کہ الطاف قریشی حوالہ کاروبار کرنے والا اور مبینہ طور پر آئی ایس آئی ایجنٹ ہے۔ اقبال اس کا ساتھی ہے۔ الطاف قریشی نے لکھنو میں ایک اور آئی ایس آئی ایجنٹ آفتاب علی کے بینک اکائونٹ میں رقم جمع کرائی تاکہ جاسوسی سرگرمیاں انجام دی جاسکیں۔ آفتاب کو کل فیض آباد (یو پی) سے گرفتار کیا گیا۔ اس طرح جملہ 3 مشتبہ آئی ایس آئی ایجنٹس گرفتار کئے گئے۔ اے ٹی ایس عہدیداروں نے الطاف قریشی کے مکان سے سیل فون اور 71.57 لاکھ روپئے نقدم رقم برآمد کی۔ جاوید کا پڑوسی ملک میں آئی ایس آئی عہدیداروں سے مسلسل ربط میں تھا۔ تحقیقات کے دوران مزید چند افراد کے نام کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT