Thursday , May 25 2017
Home / Top Stories / یوپی بی جے پی دفتر میں جشن ‘ یس پی دفتر سنسان

یوپی بی جے پی دفتر میں جشن ‘ یس پی دفتر سنسان

لکھنو:جیسے جیسے اترپردیش اسمبلی انتخابی نتائج کا اعلان کیاجارہا ہے ویسے ویسے ریاستی پارٹی دفتروں کاماحول بھی تبدیل ہورہا ہے ۔ انتخابی نتائج کے جو رحجان منظر عام پر آرہے ہیں اس کے بعد یوپی بی جے پی دفتر میں جشن ماحول بن گیا۔

پارٹی کارکن چپا چپا بھاجپا کے نعرے لگارہے ہیں اور پارٹی کی بڑی کامیابی کا دعوے بھی پیش کئے جارہے ہیں۔وہیں ریاست کی برسراقتدار سیاسی جماعت سماج وادی پارٹی کے دفتر سنسان پڑ اہو ا ہے۔

یو پی بی جے پی پارٹی کادفترریاستی اسمبلی کے تھوڑے ہی فاصلہ پر واقع ہے’ جس کے اطراف واکناف میں بی جے پی کارکنان ’’ چپا چپا بھاجپا اور کہاں پڑے ہو چکر میں کوئی نہیں ہے ٹکر کے علاوہ مودی مودی کے نعرے لگارہے ہیں جبکہ کئی کارکن وزیراعظم نریندر مودی کے تصوئیر یں ہاتھ میں لیکر انہیں کھیل بدلنے والا لیڈر کے طو ر پر پیش کرتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔

اگر ریاست اترپردیش میں اس بار بی جے پی حکومت بناتی ہے تو یہ 14سال بعد اس کی واپسی ہوگی

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT