Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / یوپی :بے رحمانہ قتل انہونی واقعہ : مرکزی وزیر

یوپی :بے رحمانہ قتل انہونی واقعہ : مرکزی وزیر

حیدرآباد۔ یکم اکتوبر (پی ٹی آئی) مرکزی وزیر دیہی ترقیات بریندر سنگھ نے دادری (اُترپردیش) میں ایک شخص کو بے رحمانہ قتل کرنے کے واقعہ کی مذمت کی اور اسے ایک انہونی اور نامناسب واقعہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک انہونی واقعہ ہے اور اگر ایسے واقعات پیش آئیں تو سب کو اس کی مذمت کرنی چاہئے۔ واضح رہے کہ ایک مسلم گھر پر ہجوم نے اس وقت ہلہ بول دیا تھا جب یہ افواہ پھیل گئی کہ یہاں گائے کا گوشت استعمال کیا گیا۔ ہند۔ پاک روابط کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک کے مابین کشیدگی کسی کے بھی مفاد میں نہیں اور مذاکرات ہی تعلقات کی بحالی کا بہتر راستہ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT