Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / یوپی : دیہی علاقوں میں برقی کی صورتحال بہتر ہوگئی

یوپی : دیہی علاقوں میں برقی کی صورتحال بہتر ہوگئی

لکھنؤ 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کی ریاستی حکومت نے وی آئی پی زونس کی نشاندہی کرنے کے بجائے برقی سربراہی کو یقینی بنانے کے لئے دیہی علاقوں کو کلیدی مقامات سمجھ کر پیشرفت کی ہے، وزیر برقی سریکانت شرما نے آج یہ بات کہی۔ اُنھوں نے اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران کہاکہ سابقہ حکومت کے برخلاف جس نے برقی سربراہی کے معاملے میں وی آئی پی زونس قائم کر رکھے تھے، ہماری حکومت کسانوں اور غریبوں کو وی آئی پی سمجھتی ہے اور دیہی علاقوں میں 18 گھنٹے بر قی دیتی ہے، تحصیل سطح پر 20 گھنٹے اور ضلع ہیڈ کوارٹرس میں 24 گھنٹے برقی سربراہ کررہی ہے۔ وہ ایس پی رکن نتن اگروال کے سوال پر جواب دے رہے تھے۔ اُنھوں نے بتایا کہ برقی طلب 17,810 میگاواٹ ہے اور دستیابی 18 ہزار میگاواٹ ہے۔
انیل مادھو دوے کی آخری رسومات
باندرابھان (ہوشنگ آباد) ، 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی مملکتی وزیر جنگلات و ماحولیات (آزادانہ چارج) انیل مادھو دوے کی آج مدھیہ پردیش کے ضلع ہوشنگ آباد کے باندرابھان میں نرمدا کے کنارے سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کردی گئی ۔ دوے کے چھوٹے بھائی نے نرمدا اور توا دریا کے سنگم باندرابھان میں ان کے جسد خاکی کو ’مکھا اگنی‘ دی۔

TOPPOPULARRECENT