Saturday , October 21 2017
Home / Top Stories / یوپی :شوگر مل سے گیاس کا اخراج 300 بچے متاثر

یوپی :شوگر مل سے گیاس کا اخراج 300 بچے متاثر

شاملی 10 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں شاملی کے صدر کوتوالی علاقے میں شوگر مل کے گیس پلانٹ سے گیس کے رسنے کی وجہ سے سرسوتی ششو ودیا مندر جونیئر ہائی ا سکول کے 300 سے زائد بچے بیہوش ہوگئے ۔ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ شیو بہادر سنگھ کے مطابق میرٹھ-کرنال راستے پر واقع سر شادی لال شوگر مل کے گیس پلانٹ سے نکلنے والے ویسٹ لکویڈکیمیکل سے بنی گیس کے پھیلاؤ کی وجہسے لوگوں کو سانس لینے میں پریشانی ہونے لگی اور وہاں واقع سرسوتی ششو ودیا مندر جونیئر ہائی ا سکول کے کئی بچے بیہوش ہوگئے جنہیں ضلع اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے ۔ شوگر مل کے چیف سیکورٹی انچارج آر کے گپتا کا کہنا ہے کہ پلانٹ سے نکلنے والے ویسٹ کیمیکل کی گیس سے اسکول کے بچوں کے متاثر ہونے کا الزام غلط ہے کیونکہ پلانٹ کے قریب ایک اور کوشامبی اسکول واقع ہے اس میں پڑھنے والے بچے گیس سے متاثر نہیں ہوئے ، جبکہ اسکول پرنسپل امیش کمار کا الزام ہے پلانٹ سے نکلنے والی گیس سے ہی اسکول کے 300 سے زائد بچے متاثر ہو کر بے ہوش ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT