Sunday , April 30 2017
Home / سیاسیات / یوپی میںلا اینڈ آرڈر سخت کرنے چیف منسٹر کی ہدایت

یوپی میںلا اینڈ آرڈر سخت کرنے چیف منسٹر کی ہدایت

لکھنؤ20مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے وزیر اعلی آدتیہ ناتھ یوگی نے حکام کوامن و قانون انتظامات چست درست کرنے اور ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھانے کی آج ہدایات دیں۔وزیر اعلی نے وی آئی پی گیسٹ ہاوس میں حکام کو بلا کر انہیں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ‘سنکلپ پتر’ کو نافذ کرنے کا عمل شروع کرنے کے لئے بھی کہا۔ انہوں نے قانونی انتظامات کو کسی بھی صورت میں کنٹرول میں رکھنے کی ہدایت دی۔ چیف سکریٹری راہل بھٹناگر، پولیس ڈائریکٹر جنرل جاوید احمد، محکمہ داخلہ کے پرنسپل سکریٹری دیواشیش پانڈا اور اطلاعات شعبہ کے چیف سیکرٹری نونیت سہگل نے صبح میں ان سے ملاقات کی تھی۔مسٹر یوگی اپنے دونوں نائب وزرائے اعلی کے ساتھ شام تین بجے حکام کے ساتھ لوک بھون میں ملاقات کریں گے ۔ اس کے بعد کابینی ساتھیوں کے ساتھ راج بھون جائیں گے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT