Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / یوپی میں ایس پی ۔کانگریس اتحاد کامیاب ہوگا:ہنمنت راو

یوپی میں ایس پی ۔کانگریس اتحاد کامیاب ہوگا:ہنمنت راو

حیدرآباد۔4مارچ (یواین آئی)تلنگانہ کانگریس کے سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ نے کہا ہے کہ اترپردیش میں ایس پی اور کانگریس کا اتحاد رنگ لائے گا ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ راہل گاندھی اور اکھلیش یادو کی قیادت میں دونوں جماعتیں اترپردیش میں کامیابی حاصل کریں گی ۔انہوں نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی انتخابی مہم میں وزیر اعظم کے عہدہ کے وقار سے ہٹ کر باتیں کررہے ہیں۔ یوپی میں بی جے پی کی شکست کا پیام ملنے پر وہ ایسی باتیں کررہے ہیں۔ ہنمنت راؤ نے کہا کہ آر ایس ایس کا دماغ خراب ہوگیا ہے ۔ مدھیہ پردیش کے آر ایس ایس لیڈر کندن چندراوت نے کیرل کے وزیر اعلی کا سرکاٹ کر لانے پر ایک کروڑ روپئے انعام کی پیشکش کی ہے جو قابل مذمت ہے ۔تمام جماعتوں کو اس کی مذمت کرنی چاہئے ۔ یہ ملک تمام مذاہب کے ماننے والوں کا سیکولرملک ہے ۔ آر ایس ایس اور بی جے پی روز بروز کمزور ہوتی جارہی ہے ۔ آر ایس ایس لیڈر کا یہ بیان لوگوں کو خوف زدہ کرنے کیلئے ہے ۔ انہوں نے سوال کیا کہ آر ایس ایس لیڈروں کو ایسی باتیں کرنے کا کیا حق پہونچتا ہے ۔ ہندوستان جیسے جمہوری ملک میں بات چیت کے ذریعہ مسائل حل کئے جاسکتے ہیں لیکن اس طرح کی بیان بازی مناسب نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT