Monday , September 25 2017
Home / سیاسیات / یوپی میں ایک اور ٹرین مسافرین کو پریشانی

یوپی میں ایک اور ٹرین مسافرین کو پریشانی

بھدوہی (یوپی) 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) نئی دہلی ۔ ایم شیو گنگا اکسپریس کے مسافرین کو آج خوف و ہراس سے گزرنا پڑا جب اُن کی ٹرین کا انجن بوگیوں سے علیحدہ ہوکر ایک کیلو میٹر تک آگے بڑھ گیا۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ واقعہ آج صبح اُس وقت پیش آیا جب ٹرین گیان پور ریلوے اسٹیشن سے قریب تھی۔ اسٹیشن ماسٹر اشوک کمار ورما نے کہاکہ ٹرین انجن صبح 10.15 بجے گیان پور اسٹیشن اور جنگی گنج ریلوے ہالٹ کے درمیان بوگیوں سے جدا ہوگیا اور کچھ فاصلہ تک یوں ہی آگے بڑھتا رہا۔ اُنھوں نے بتایا کہ بعد میں بوگیوں کو گیٹ نمبر 42B پر دوبارہ جوڑ دیا گیا اور یہ ٹرین 11.06 بجے اپنی منزل کے لئے روانہ ہوئی۔

TOPPOPULARRECENT