Monday , May 29 2017
Home / سیاسیات / یوپی میں بی جے پی کو 39.7 فیصد ووٹ

یوپی میں بی جے پی کو 39.7 فیصد ووٹ

نئی دہلی ۔11 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) اُترپردیش میں بی جے پی کے ووٹ کے فیصد میں گزشتہ اسمبلی کے انتخابات کے مقابلہ تقریباً 40 فیصد اضافہ ہوا لیکن 2014 ء لوک سبھا انتخابات کے مقابلے اس میں کسی قدر کمی آئی ہے۔ بی جے پی نے پڑوسی ریاست اُتراکھنڈ میں 46.5 فیصد ووٹ حاصل کئے جو 2014 ء لوک سبھا انتخابات میں 56 فیصد سے کم ہیں۔ پنجاب میں بی جے پی کے ووٹ کے فیصد میں 5.4 کی کمی آئی ہے ۔ یوپی میں بی جے پی تقریباً 14 سال کے بعد 3.4 کروڑ ووٹ حاصل کرتے ہوئے اقتدار پر آئی ہے لیکن اُس نے 39.7 فیصد ووٹ حاصل کئے ۔ بی ایس پی نے 22.2 اور ایس پی نے 21.8 فیصد ووٹ حاصل کئے جبکہ کانگریس نے 54لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کئے اور اُس کا فیصد 6.3 رہا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT