Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / یوپی میں بی جے پی کی کامیابی پر کشن ریڈی کو مبارکباد کی پیشکشی

یوپی میں بی جے پی کی کامیابی پر کشن ریڈی کو مبارکباد کی پیشکشی

حیدرآباد۔/11مارچ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں آج بی جے پی فلور لیڈر جی کشن ریڈی ارکان کی توجہ کا مرکز تھے۔ ایوان کی کارروائی کے آغاز سے قبل وہ جیسے ہی ہال میں داخل ہوئے بلا لحاظ سیاسی وابستگی ارکان اور وزراء نے انہیں اترپردیش میں بی جے پی کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ کانگریس کے اتم کمار ریڈی، چنا ریڈی کے علاوہ برسراقتدار پارٹی کے ارکان خاص طور پر وزراء ہریش راؤ، پدما راؤ اور کڈیم سری ہری نے بی جے پی کی کامیابی پر کشن ریڈی کو مبارکباد پیش کی۔ ٹی آر ایس کے بعض ارکان کشن ریڈی سے بغلگیر ہوگئے۔ مبارکبادیوں کا سلسلہ جاری تھا کہ ایوان کی کارروائی کے آغاز کی گھنٹی بج گئی۔

TOPPOPULARRECENT