Thursday , March 30 2017
Home / Top Stories / یوپی میں بی جے پی کی کامیابی یقینی : وینکیا نائیڈو

یوپی میں بی جے پی کی کامیابی یقینی : وینکیا نائیڈو

New Delhi: Minister of Urban Development M.Venkaiah Naidu addresses newsmen to announce third list of Smart Cities, in New Delhi on Tuesday. PTI Photo by Kamal Kishore (PTI9_20_2016_000132B)

گجرات کے گدھوں سے متعلق اکھلیش یادو کے تبصرہ کا جواب عوام دیں گے اور ایس پی ۔ کانگریس کے نامعقول اتحاد کو قبول نہیں کریں گے

نئی دہلی ۔21 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے آج اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اُترپردیش اسمبلی انتخابات میں بی جے پی بھاری اکثریت سے منتخب ہوگی ۔ انھوں نے کہاکہ سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی صرف اصل اپوزیشن پارٹی کے رول کیلئے یہ مقابلہ کررہی ہیں ۔ وینکیا نائیڈو نے جو وزیراطلاعات و نشریات کے علاوہ شہری ترقیات کا بھی قلمدان رکھتے ہیں چیف منسٹر اُترپردیش اکھلیش یادو پر شدید تنقید کی کہ انھوں نے کل گجرات کے گدھوں سے متعلق تلخ تبصرہ کیا تھا ۔ انھوں نے کہا کہ یہ زبان عوام کی زبان کی نہیں ہے ۔ اس طرح کی زبان کا استعمال افسوسناک ہے اور ہمیں پورا یقین ہے کہ اُترپردیش میں بی جے پی ہی کا اقتدار ہوگا ۔ عوام بی جے پی کو بھاری اکثریت سے منتخب کریں گے ، جبکہ اُترپردیش میں اپوزیشن کے رول کیلئے سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کے درمیان یہ مسابقت چل رہی ہے۔ عوام ہی فیصلہ کریں گے کہ سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کے درمیان اپوزیشن کا درجہ کس کو دیا جائے ۔ وینکیا نائیڈو نے نئی دہلی میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر مابعد نوٹ بندی اور ریرا(RERA) کانفرنس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر اکھلیش یادو کا ریمارک ایک اعلیٰ عہدہ پر فائز شخص کو ایسی زبان کا استعمال کرنا زیب نہیں دیتا ۔ اس کانفرنس کو پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس و صنعت نے منعقد کیا تھا ۔ گجرات کے گدھوں سے متعلق یادو کے ریمارکس پر انھوں نے مزید کہا کہ جب ہم عوام سے مخاطب ہوں تو ہمیں صرف عوام ہی کی زبان میں بات کرنی چاہئے

ور ہم سمجھتے ہیں کہ یادو کا یہ تبصرہ عوام کی زبان ہرگز نہیں ہوسکتا ۔ کل رائے بریلی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر اُترپردیش اکھلیش یادو نے بالی ووڈ سوپر اسٹار امیتابھ بچن کو مشورہ دیا تھا کہ وہ ’’گجرات کے گدھوں‘‘ کی تشہیر نہ کریں ۔ انھوں نے کسی کا نام لئے بغیر ہی امیتابھ بچن کے ایک اشتہار کا حوالہ دیا جس میں انھوں نے گجرات سیاحت کے برانڈ ایمبیسیڈر کے طورپر علاقہ ’کچھ‘ کے جنگلی گدھوں کے تعلق سے اشتہار بازی کی ہے ، جس میں انھیں دکھایا گیا ہے کہ وہ ریاست گجرات کے لٹل رن آف کچھ میں واقع جنگلی گدھوں کی سنچوری کی سیاحت کیلئے عوام کو راغب کیا ہے ۔ یادو نے مزید کہا کہ یہ اشتہار ٹی وی پر بتایا جارہا ہے ، اس میں گدھوں کو نمایاں طورپر دکھایا گیا۔ میں اس صدی کے سب سے بڑے میگا اسٹار سے اپیل کرتا ہوں کہ برائے کرم آپ گجرات کے گدھوں کی تشہیر کرنا روک دیں۔ سماج وادی پارٹی ۔ کانگریس اتحاد پر شدید تنقید کرتے ہوئے وینکیا نائیڈو نے کہاکہ کانگریس کے ساتھ سماج وادی پارٹی کا اتحاد ناکام ہوگا ۔ یہ دونوں پارٹیاں ہی ملک میں کالے دھن اور رشوت کو ہوا دینے کیلئے ذمہ دار ہیں۔ انھوں نے اس اتحاد کو غیراخلاقی اور نامعقول قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ ریاست یوپی کے عوام کسی بھی بنیاد پر اس اتحاد کو قبول نہیں کریں گے ۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے بھی اُترپردیش کے مختلف حلقوں میں انتخابی مہم چلاتے ہوئے حکمراں سماج وادی پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ ان ریالیوں میں اعلیٰ ذات کے رائے دہندوں کو راغب کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT