Thursday , July 27 2017
Home / ہندوستان / یوپی میں جرائم ہوتے رہیں گے : ڈی جی پی

یوپی میں جرائم ہوتے رہیں گے : ڈی جی پی

علی گڑھ،18 جون(سیاست ڈاٹ کام) اتر پردیش پولیس کے ڈائریکٹر جنرل سلکھان سنگھ نے کل اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئی صاف طور پر کہا کہ اتر پردیش میں جرائم کی وارداتیں ہوتی رہی ہیں اور ہمیشہ ہوتی رہیں گی ان کا خاتمہ نہیں ہو سکتا اور جرائم کی وارداتوں کے خاتمہ کی بات بے بنیاد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہا جا سکتا ہے کہ صوبہ میں نظم و قانون کی صورتحال پہلے سے بہتر ہے ۔مسٹر سلکھان سنگھ یہاں گاؤں انڈلاء میں پولیس ٹریننگ اسکول کھولنے کے حکومت کے احکامات کے مد نظر زمینی معائنہ کرنے کی غرض سے آئے ہوئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ اتر پر دیش میں غنڈے مافیاؤں پر لگام کسنے کا کام پولیس نے کیا ہے ،زمینوں کے ناجائز قبضہ کرنے والوں پر بھی پولس نے کاروائی کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین میں خوف کے ماحول میں بہت حد تک کمی آئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ صوبہ میں امن و قانون بہت حد تک بحال ہوا ہے ۔ سہارنپور کے حالات پر انہوں نے کہا کہ وہاں کے حالات بھی بہتر بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT