Tuesday , October 17 2017
Home / ہندوستان / یوپی میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ 20 فیصد بڑھیگی

یوپی میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ 20 فیصد بڑھیگی

لکھنؤ۔13 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام)  اترپردیش حکومت نے ریاست کے تقریبا 25 لاکھ سرکاری ملازمین، اساتذہ اور وظیفہ خواروں پر ساتویں پے کمیشن کی سفارشات کو نافذ کرکے ان کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کا راستہ صاف کر دیا ہے ۔یکم جنوری 2017 ء سے ان سفارشات کے نافذ ہونے سے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد تک کا اضافہ ہوگا۔ چیف منسٹر اکھلیش یادو کی صدارت میں آج یہاں کابینی اجلاس میں اس سلسلے میں تجویز کو منظوری دی گئی۔ ریاستی ملازمین کی تنخواہ بھتے کے سلسلے میں حکومت نے جی بی پٹنائک کمیشن کا قیام کیا تھا۔ کمیشن نے ریاستی ملازمین کی تنخواہ اور مراعات میں 20 فیصد تک اضافہ کئے جانے کی سفارش کی تھی۔ریاستی کابینہ کی میٹنگ کے بعد چیف منسٹر نے صحافیوں کو بتایا کہ کمیشن کی سفارشات کو نافذ کرنے سے سرکاری خزانے پر تقریبا 24 ہزار کروڑ روپے کا اضافی بوجھ بڑھے گا۔انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت ملازمین کو ان کا حق دلانے کے لئے پرعزم ہے ، اسی لئے پٹنائک کمیشن تشکیل دیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT