Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / یوپی میں سمیت غذاسے 150 افراد متاثر

یوپی میں سمیت غذاسے 150 افراد متاثر

سہارنپور 5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سمیت غذا کی وجہ سے 150 افراد بشمول خواتین اور بچوں کو ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ چٹکی گاؤں میں ایک تقریب میں کھانا کھانے کے بعد تقریباً 150 افراد بیمار ہوگئے۔ انھیں دست و قئے کی شکایت پر فوری ڈسٹرکٹ ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ سہارنپور چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سعید احمد نے بتایا کہ چہارشنبہ کو یہ تقریب منعقد ہوئی تھی جس میں مہمانوں نے کھانا کھایا تھا، دوسرے دن اِن تمام نے قئے کی شکایت کی۔ انھیں پہلے پرائمری ہیلت سنٹر میں دوائیں دی گئی تھیں لیکن کل افراد کی صحت مزید ابتر ہوگئی چنانچہ ڈسٹرکٹ ہاسپٹل میں شریک کیا گیا۔ اُنھوں نے کہاکہ دعوت میں ناقص اور غیر معیاری غذا سربراہ کی گئی تھی جس کی وجہ سے مہمانوں کا صحت پر اثر پڑا۔ محکمہ صحت کی ٹیموں نے علاقہ کا دورہ کرتے ہوئے وہاں دوائیں تقسیم کیں اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ پانی کے نمونوں کی بھی جانچ کی جارہی ہے۔ سہارنپور ضلع مجسٹریٹ پون کمار اور ایم ایل سی عمر علی خان نے ہاسپٹل پہونچ کر مریضوں سے ملاقات کی۔

TOPPOPULARRECENT