Tuesday , August 22 2017
Home / سیاسیات / یوپی میں سیمی کارکنوں کے انکاؤنٹر کیخلاف احتجاجی جلوس کو پولیس زدوکوب

یوپی میں سیمی کارکنوں کے انکاؤنٹر کیخلاف احتجاجی جلوس کو پولیس زدوکوب

لکھنؤ ۔ 2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دو ملازمین پولیس کے خلاف مبینہ طور پر رہائی جلوس میں شامل افراد کو زدوکوب کرنے پر ایف آئی آر درج کروایا گیا۔ یہ افراد بھوپال میں سیمی کارکنوں کے انکاؤنٹر کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ حضرت گنج چوراہے پر رہائی جلوس کے ارکان کو زدوکوب کیا گیا۔ اومکار ناتھ یادو اور وجئے کمار پانڈے سب انسپکٹروں پر ان کے کارکنوں کو زدوکوب کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کانگریس نے ایف آئی آر درج کروائی۔ یہ افراد مبینہ طور پر گاندھی جی کے مجسمہ کے روبرو احتجاج کررہے اور دھرنا دے رہے تھے۔ جلوس کے ارکان نے الزام عائد کیا کہ راجو یادو پولیس کارروائی میں شدید زخمی ہوگئے اور انہیں صدمہ کے علاج کے مرکز میں شریک کرلیا گیا۔ ملزم ملازمین پولیس کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT