Sunday , May 28 2017
Home / ہندوستان / یوپی میں پولیس چوکی کے باہر خاتون کو گولی مار دی گئی

یوپی میں پولیس چوکی کے باہر خاتون کو گولی مار دی گئی

مین پوری، 18اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اتر پردیش میں مین پوری کے شہر کوتوالی علاقے میں پولیس چوکی کے اندر زمینی تنازعہ پر کچھ لوگوں کی طرف سے چلائی گئی گولی سے ایک خاتون کی موت ہو گئی۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ کوتوالی علاقے کے رہنے والے ایوب اور وسیم کے درمیان طویل عرصے سے ایک پلاٹ پر تنازعہ چل رہا تھا۔ کل رات قریب آٹھ بجے کے بعد دونوں پارٹیاں پولیس چوکی گئیں ۔ وہاں پہلے سے ہی تین خواتین کے درمیان مارپیٹ ہورہی تھی۔ پولیس کے سامنے ہی دونوں طرف کے لوگ آپس میں جھگڑنے لگے ۔ اس دوران ایک شخص نے گولی چلائی جو ایوب خان کی بیوی انیسہ بیگم(45 سال) کو جا لگی۔ سنگین حالت میں اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔ ایک کیس درج کرا دیا گیا ہے۔ پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے ۔

ریلوے کی جانب سے ملازمین کی
بیرون ملک ٹریننگ
نئی دہلی ۔ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ریلوے نے زائد از 500 ملازمین کو ہائی اسپیڈ ریل ٹیکنالوجی کے بارے میں تربیت دینے کا بیڑا اٹھایا ہے جو بیرون ملک چین اور جاپان میں فراہم کی جائے گی۔ ملک میں 160 تا 200 کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے منتخب روٹس پر ٹرینیں چلانے سے قبل ریلوے اپنے ملازمین کو ضروری تربیت دینے کے جتن کررہا ہے۔ ریلوے کا منصوبہ ہیکہ دہلی ۔ ہوڑا اور دہلی ۔ ممبئی سیکشن پر تیز رفتاری ٹرینیں چلاتے ہوئے سفر کا وقت گھٹایا جائے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT