Thursday , May 25 2017
Home / ہندوستان / یوپی میں گاڑیوں پر لال یا نیلی بتی نہیں ہوگی

یوپی میں گاڑیوں پر لال یا نیلی بتی نہیں ہوگی

لکھنؤ 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) یوگی ادتیہ ناتھ حکومت نے لال اور نیلی بتیوں کے استعمال پر فوری اثر کے ساتھ روک لگادی ہے اور وی آئی پی شخصیتوں کے لئے سکیورٹی میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف منسٹر ادتیہ ناتھ نے مختلف محکمہ جات کی جانب سے پیش کردہ جائزے کا نوٹ لینے کے بعد فیصلہ کیاکہ لال اور نیلی بتیوں کے استعمال پر امتناع آج سے ہی نافذالعمل کیا جائے گا۔ ایک سرکاری ترجمان نے یہاں بتایا کہ ایمرجنسی سرویسس جیسے فائر بریگیڈ، ایمبولنس گاڑیاں، مسلح افواج اور پولیس کی گاڑیاں اِس امتناع سے مستثنیٰ رہیں گی۔ یہ حکمنامہ مرکزی کابینہ کی جانب سے اسی طرح کے فیصلے کے تناظر میں جاری کیا گیا ہے۔ نیز یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ وی آئی پی سکیورٹی ڈیوٹی پر متعین کئے جانے والے فورسیس کی جسامت میں کمی لائی جائے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT