Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / یوپی میں یوگا سنٹرس قائم کرنے ادتیہ ناتھ کی ہدایت

یوپی میں یوگا سنٹرس قائم کرنے ادتیہ ناتھ کی ہدایت

لکھنؤ 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر اترپردیش یوگی ادتیہ ناتھ نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ ریاست کے 40 ا ضلاع میں جاریہ مالی سال یوگا سنٹرس قائم کریں۔ ایک سرکاری ترجمان نے گزشتہ شب یہاں آیوش ڈپارٹمنٹ کی جانب سے خاکے کی پیشکشی پر بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ چیف منسٹر نے 35 دیگر اضلاع میں بھی صحت بنانے کے مراکز قائم کرنے کے لئے مرکزی حکومت سے اجازت لینے کی ہدایت دی ہے۔ ترجمان نے کہاکہ 40 یوگا سنٹرس اِس مالی سال ریاست کے 23 آیورویدک، 7 یونانی اور 12 ہومیوپیتھک اسپتالوں میں قائم کئے جائیں گے۔ 21 جون کو بین الاقوامی یوگا ڈے کے ضمن میں ہدایت دیتے ہوئے چیف منسٹر نے کہاکہ تمام ضروری انتظامات بروقت یقینی بنائے جائیں تاکہ لکھنؤ میں 51 ہزار شرکاء جوائنٹ یوگا ڈسپلے میں حصہ لے سکیں۔

TOPPOPULARRECENT