Saturday , August 19 2017
Home / سیاسیات / یوپی میں یوگی کا بجٹ ترقی دشمن : اکھلیش یادو

یوپی میں یوگی کا بجٹ ترقی دشمن : اکھلیش یادو

لکھنو ۔ 26 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) یوپی کی یوگی ادتیہ ناتھ حکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ کو ترقی کا دشمن قرار دیتے ہوئے سماج وادی پارٹی لیڈر اکھلیش یادو نے آج دعویٰ کیا کہ حکمراں گروپ سابق حکومت کے دور میں شروع کردہ کاموں کو مناسب طریقہ سے نمٹانے کی کوشش نہیں کررہا ہے ۔ سابق چیف منسٹر یوپی نے حکومت پر یہ بھی الزام عائد کیا کہ یوگی تمام محاذوں پر ناکام ہوگئے ہیں۔ بی جے پی حکومت نے 2017-18 ء کا جو بجٹ پیش کیاہے وہ مخالف ترقی ہے۔ اور حکومت نے سماج وادی پارٹی حکومت کے ترقیاتی کاموں کو مناسب طریقہ سے انجام نہیں دیا ہے بلکہ ان کاموں کو اپنا رنگ دینے کی کوشش کررہی ہے ۔ یوگی حکومت کے 100 دن کے موقع پر جاری کردہ کتابچہ میں سماج وادی پارٹی حکومت کے تمام کاموں کو اپنے کام بتائے گئے ہیں۔ اکھلیش یادو نے الزام عائد کیا کہ ریاست میں ذات پات کی بنیاد پر بی جے پی نے اقتدار حاصل کیا ہے لیکن یوگی کو حکومت چلانا نہیں آتا ۔ یہ حکومت تمام محاذوں پر ناکام ہوچکی ہے ۔ حکومت چلانے کیلئے بہت بڑے دل کی ضرورت ہے ۔

TOPPOPULARRECENT