Saturday , October 21 2017
Home / سیاسیات / یوپی :پرینکا اجلاس میں شریک

یوپی :پرینکا اجلاس میں شریک

نئی دہلی ۔ 24 اکتوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) یوپی میں حکمراں سماج وادی پارٹی میں جاری داخلی لڑائی کے دوران پرینکا گاندھی نے آج پہلی مرتبہ کانگریس قائدین کے اجلاس میں شرکت کی، جہاں آئندہ کے لائحہ عمل پر غورو خوض کیا گیا ۔ اے آئی سی سی جنرل سکریٹری غلام نبی آزاد نے یہ اجلاس طلب کیا تھا۔ پارٹی ترجمان آر پی این سنگھ نے کہا کہ پرینکا گاندھی نے پہلی مرتبہ اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر بعض قائدین نے دیگر چھوٹی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کی تجویز پیش کی ۔ راہول گاندھی کی سندیش یاترا کے اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT