Monday , July 24 2017
Home / سیاسیات / یوپی چیف منسٹر کے انتخاب پر تجسس برقرار

یوپی چیف منسٹر کے انتخاب پر تجسس برقرار

لکھنؤ ؍ نئی دہلی ۔ 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں بی جے پی کو کامیابی حاصل ہوئے چار دن گذر گئے لیکن چیف منسٹر امیدوار کے بارے میں ہنوز تجسس پایا جاتا ہے۔ بی جے پی نے منی پور اور گوا میں نمایاں کامیابی حاصل نہیں کی لیکن یہاں اقتدار پر قابض ہونے میں کامیاب رہی لیکن اترپردیش میں بھاری اکثریت سے کامیابی کے باوجود چیف منسٹر امیدوار کا انتخاب ایک مسئلہ بن گیا ہے۔ مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کو اہم دعویدار تصور کیا جارہا تھا لیکن انہوں نے یہ کہتے ہوئے ’’کیا فالتو بات کررہے ہیں‘‘ ایسے کسی امکان کو مسترد کردیا۔ پارٹی کے ریاستی صدر کیشوپرساد موریا نے کہا کہ آئندہ دو تا چار دن میں صورتحال واضح ہوجائے گی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT