Saturday , October 21 2017
Home / Top Stories / یوپی کو متبنیٰ بیٹے کی ضرورت نہیں : راہول

یوپی کو متبنیٰ بیٹے کی ضرورت نہیں : راہول

رائے بریلی 17 فروری (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج وزیراعظم نریندر مودی پر یوپی کا ’’متبنیٰ بیٹا‘‘ ہونے کے ادعا پر جوابی وار کرتے ہوئے کہاکہ رشتہ داریاں ترقی کی وجہ نہیں بنتیں۔ اُنھوں نے کہاکہ یوپی کو ترقی کی ضرورت ہے رشتہ داریوں کی نہیں۔ وہ اپنی بہن پرینکا گاندھی کے ساتھ شہ نشین سے خطاب کررہے تھے۔ اُنھوں نے مودی پر الزام عائد کیاکہ اُنھوں نے عوامی جلسوں میں کھوکھلے وعدے کئے ہیں جبکہ وہ وارناسی میں انتخابی مہم چلارہے تھے، اُنھوں نے گنگا کو اپنی ماں قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ وارناسی کے بیٹے ہیں۔ 2014 ء کے لوک سبھا انتخابات میں اُنھوں نے تیقن دیا تھا کہ وہ وارناسی کا حلیہ بدل دیں گے۔ راہول گاندھی نے کہاکہ مودی جی رشتے بولنے سے نہیں نبھانے سے بنتے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ مودی نے کئی وعدے کئے تھے جہاں بھی وہ گئے اُنھوں نے  کچھ نہ کچھ وعدہ کیا۔ بہار میں انتخابات کے وقت اُنھوں نے تیقن دیا تھا کہ بہار کے لئے خصوصی پیاکیج دیں گے، کیا ایسا کیا گیا؟ اُنھوں نے کہاکہ اُن کے پاس وارناسی کے لئے کئے ہوئے وعدوں کی ایک فہرست ہے۔ گنگا کی صفائی، گھاٹ، رنگ روڈ ، مفت وائی فائی، بھوج پوری فلم سٹی، مودی جی کیا آپ نے اِن وعدوں میں سے ایک بھی پورا کیا ہے جو آپ نے اپنی ماں سے کئے تھے؟ ۔
۔

TOPPOPULARRECENT