Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / یوپی کے ریاستی وزیر کی دیویانگ عملہ کی توہین کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر پیش

یوپی کے ریاستی وزیر کی دیویانگ عملہ کی توہین کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر پیش

لکھنؤ ۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) یوپی کے سینئر وزیر ستیہ دیو پچوری نے مبینہ طور پر جسمانی معذور ملازم کی اپنے اچانک دورہ کے موقع پر توہین کی جس کا ویڈیو سماجی ذرائع ابلاغ پر عام کردیا گیا ہے۔ یہ ناخوشگوار واقعہ چند دن قبل یوگی ادتیہ ناتھ حکومت کی جانب سے وکلانگ کلیان وبھاگ کا نام تبدیل کرکے دیویانگ جن شسکتی کرن وبھاگ رکھنے کے چند دن بعد ہی منظرعام پر آیا۔ وزیر کھادی و دیہی صنعتوں نے مبینہ طور پر ایک پرتکبر تبصرہ کیا جبکہ وہ دیویانگ کے کنٹراکٹ ملازم سے اپنے اچانک دورہ کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔ انہیں ویڈیو جھلکی میں کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ’’آپ نے ایک معذور شخص کو کنٹراکٹ پر ملازمت دے دی ہے۔ یہ شخص کیا کام کرے گا‘‘۔ یہی وجہ ہیکہ یہاں صفائی کا انتظام درست نہیں ہے۔ اس واقعہ پر برہمی کی لہر دوڑ جانے پر ریاستی وزیر نے کہا کہ ان کے تبصرہ کو توڑمروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممکن ہیکہ میرے الفاظ درست نہ ہوں لیکن میں یہ کہنا چاہتا تھا کہ ہر شخص تمام کام نہیں کرسکتا۔ کابینہ کے ایک سینئر وزیر سریکانت شرما نے کہاکہ چیف منسٹر نے اپنے وزارتی ساتھی کو مناسب زبان کا استعمال یقینی بنانے کی تاکید کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT