Friday , July 28 2017
Home / ہندوستان / یوپی کے سابق چیف منسٹر رام نریش یادو کا انتقال

یوپی کے سابق چیف منسٹر رام نریش یادو کا انتقال

لکھنؤ۔/22نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام) اتر پردیش کے سابق چیف منسٹر رام نریش یادو جن کا نام ویاپم اسکام میں ماخوذ کیا گیا تھا طویل علالت کے بعد آج صبح بعمر 90سال انتقال ہوگیا۔ انہوں نے مدھیہ پردیش گورنر کی حیثیت سے 2011 تا ستمبر 2016 تک خدمات انجام دی تھیں جس کے دوران کروڑہا روپئے کے ویاپم اسکام میں متعدد سرکاری عہدیدار اور ماہرین تعلیم، سیاستدان ملوث پائے گئے۔ بعد ازاں مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے رام نریش یادو کے خلاف ایف آئی آر کو کالعدم قرار دیا تھا جبکہ اسکام میں ان کے فرزند شلیش کی گذشتہ سال مارچ میں لکھنو کے ایک فلیٹ میں مشتبہ حالت میں موت واقع ہوگئی تھی۔ اعظم گڑھ سے وابستہ سینئر کانگریس لیڈر یادو کی موت پر وزیر اعظم نریندر مودی، چیف منسٹر اکھلیش یادو، گورنر رام نائیک نے تعزیت کا اظہار کیا۔
فائرنگ میں طالب علم شدید زخمی
مظفر نگر۔/22نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک 20سالہ طالب علم اس وقت شدید زخمی ہوگیا جب یہاں ایک کالج میں حریف گروپوں کے درمیان تصادم کے دوران فائرنگ کردی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ فیصل کو کل شام نازک حالت میں ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا جبکہ طلباء کے حریف گروپس میں تصادم کے دوران فائرنگ سے وہ زخمی ہوگیا۔

TOPPOPULARRECENT