Wednesday , October 18 2017
Home / سیاسیات / یوپی کے نتائج ایس پی ۔ بی ایس پی کو چونکا دیں گے : مودی

یوپی کے نتائج ایس پی ۔ بی ایس پی کو چونکا دیں گے : مودی

مرزا پور 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کلیدی اہمیت کے حامل اترپردیش اسمبلی انتخابات اب ختم القریب ہی ہیں کہ وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہاکہ 11 مارچ کو انتخابی مہم کے اعلان کے بعد ایس پی، بی ایس پی اور کانگریس کو شدید حیرت کی حالت میں برقی جھٹکے لگیں گے۔ مودی نے یوپی کے پسماندہ مشرقی علاقہ میں ایک ریلی سے خطاب کے دوران یہ ریمارک کیا جو اس ریاست میں برقی کی سربراہی کے مسئلہ پر ایس پی اور بی جے پی کے درمیان جاری لفظی جنگ کے درمیان منظر عام پر آئے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ 11 مارچ کو انتخابی نتائج اُنھیں (ایس پی، بی ایس پی اور کانگریس) برقی شاک دیں گے‘‘۔ مودی نے یاد دلایا کہ ’’اکھلیش نے برقی کے موجود ہونے یا نہ ہونے کا پتہ چلانے کے لئے مجھے برقی تار چھونے کا چیلنج کیا ہے لیکن اُن (اکھلیش) کے دوست راہول نے مرزا پور کے مدیہان میں کھاٹ سبھا کے دوران برقی تار کو چھوا تھا اور اپنی پارٹی کے ایک لیڈر غلام نبی آزاد سے کہا تھا کہ اس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے کیوں کہ ان تاروں میں برقی نہیں ہے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT