Wednesday , July 26 2017
Home / ہندوستان / یوپی کے چرچ میں مبینہ تبدیلی مذہب روک دیا گیا

یوپی کے چرچ میں مبینہ تبدیلی مذہب روک دیا گیا

مہاراج گنج (یوپی) 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے ایک چرچ ایونٹ کو روک دیا جہاں زائداز 150 افراد شریک تھے جن میں 10 امریکی سیاح شامل ہیں۔ دائیں بازو کی تنظیم ہندو یووا واہنی کا الزام ہے کہ یہاں کے گرجا گھر میں تبدیلی مذہب کا کام کیا جارہا تھا۔ یہ یوتھ بریگیڈ جسے 2002 ء میں یوگی ادتیہ ناتھ نے تشکیل دیا، جو اب چیف منسٹر اترپردیش ہیں، اُس نے چرچ کے پیسٹر یوہانن آڈم کے خلاف داخل کردہ شکایت میں اُنھیں ہندوؤں کو عیسائی بنانے کا مورد الزام ٹھہرایا۔ پیسٹر نے اِس الزام کی تردید کی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT