Wednesday , September 20 2017
Home / سیاسیات / یوپی کے 20 وزراء کیخلاف فوجداری مقدمات

یوپی کے 20 وزراء کیخلاف فوجداری مقدمات

44 کے منجملہ 35 وزراء کروڑ پتی، ادتیہ ناتھ 21 لاکھ روپئے کے مالک
لکھنؤ ۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک رپورٹ کے مطابق اترپردیش میں  یوگی ادتیہ ناتھ کابینہ میں 20 وزراء کے خلاف مختلف جرائم کے ضمن میں فوجداری مقدمات درج ہیں۔ پنجاب میں دو وزراء کے خلاف فوجداری مقدمات زیردوران ہیں۔ اترپردیش میں 35 وزراء کروڑپتی ہیں۔ پنجاب میں کروڑپتی وزراء کی تعداد 9 ہے۔ یوپی کے تین وزراء دنیش شرما، سواتنترا دیو سنگھ اور محسن رضا کی تفصیلات ان میں شامل نہیں ہیں کیونکہ یہ تینوں اسمبلی کے رکن ہیں اور تاحال کہیں بھی اپنی تفصیلات پیش نہیں کئے ہیں۔ دہلی میں واقع ادارہ اے ڈی آر نے کہا ہیکہ اترپردیش میں 44 کے منجملہ 35 وزراء کروڑپتی ہیں۔ پچاری سے چیف منسٹر بننے والے مہنت ادتیہ ناتھ کے شخصی اثاثوں کی مالیت 71 لاکھ روپئے ہے۔ وہ غیرشادی شدہ ہیں۔
گجرات میں اے ٹی ایم سے 500 روپئے کے ناقص نوٹ
جام نگر ۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) گجرات کے شہر جام نگر کے ایک اے ٹی ایم سے ایک شخص کو 500 روپئے قدر کے ایسے کرنسی نوٹ برآمد ہوئے جن کی طباعت ناقص تھی۔ الطاف چاکی نے کل شام بڑودہ بینک کی رنجیت روڈ برانچ کے اے ٹی ایم سے 10,000 روپئے نکالا تھا جس میں 500 روپئے کے6  نوٹوں کی طباعت ناقص تھی۔ الطاق کے مطابق ایک نوٹ تو ایک طرف بالکل سادہ کاغذ جیسی تھی۔ دیگر دو نوٹوں پر سیریئل نمبرس کی طباعت واضح نہیں تھی۔ دیگر تین نوٹوں پر ہندی زبان میں درج کرنسی کی قدر واضح نہیں تھی۔ الطاف چاکی نے بعدازاں بڑودہ بینک پہنچ کر عہدیداروں کو اس واقعہ کی اطلاع دی اور نوٹ بتانے کے بعد بینک اسٹاف نے اس کے ناقص نوٹ واپس لیتے ہوئے واضح نوٹ حوالہ کردیا۔ رنجیت نگر میں بڑودہ بینک کے منیجر رنجیت تیواری نے کہا کہ یہ نوٹ بالکل اصلی تھے۔ تاہم ان کی طباعت ناقص تھی چنانچہ انہیں تبدیل کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT