Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / یوپی: گایوں کیلئے ایمبولنس ، مُردوں کیلئے نہیں

یوپی: گایوں کیلئے ایمبولنس ، مُردوں کیلئے نہیں

لکھنؤ۔ 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) یوپی کے ایک ہاسپٹل میں اپنے بیٹے کے انتقال کے بعد باپ کو نعش گھر لے جانے کیلئے کوئی ایمبولنس فراہم نہیں کی گئی۔ دہشت زدہ یہ 70 سالہ شخص رام دین اپنے 15 سالہ بیٹے کی نعش اپنے کندھوں پر اور بعد میں سائیکل پر ایٹاوہ تک اور وہاں سے اپنے دیہات پہنچانے پر مجبور ہوگیا جو ایٹاوہ سے 7 کیلو میٹر کے فاصلہ پر ہے۔ دلچسپ بات یہ ہیکہ اسی دن لکھنؤ میں پانچ نئی ایمبولنس کاریں جو تمام سہولتوں سے آراستہ ہیں، آپریشن کیلئے گایوں کو منتقل کرنے شروع کی گئیں۔ رسم افتتاح ڈپٹی چیف منسٹر کیشو موریہ نے انجام دی جبکہ ایمبولنس گاڑیاں ایک این جی او کے زیرانتظام ہیں۔

TOPPOPULARRECENT