Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / یوکرینی خاتون پائلٹ کو روس میں 22 سال قید کی سزا

یوکرینی خاتون پائلٹ کو روس میں 22 سال قید کی سزا

کیف۔23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) یوکرینی پائلٹ نادیا ساوچینکو کو 22 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ انھیں سال 2014 میں یوکرین میں توپ خانے سے فائر کرنے کا حکم دینے کا مرتکب پایا گیا جس میں کئی ہلاکتیں ہوئی تھیں ۔فیصلہ سننے کے بعد انھوں نے عدالت میں لوک کہانی کے انداز میں احتجاجی گیت گانا شروع کر دیا۔ ججوں نے دو دنوں تک کیس کا مطالعہ کرنے کے بعد انھیں مجرم قرار دیا۔انھوں نے تمام الزامات سے انکار کیا ہے اور ان کا معاملہ بین الاقوامی سطح پر بدنامی کا باعث بنا ہے۔صدر پیٹرو پروشینکو نے کہا کہ یوکرین کبھی بھی اس ’نام نہاد‘ فیصلے کو تسلیم نہیں کرے گا اور اس سماعت کو انھوں نے ’مذموم‘ قرار دیا ہے۔

بلجیم حملہ آوروں نے بیاگ میں
بم رکھا تھا : میئر بروسلز
بروسلز۔ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بلجیم میں گذشتہ روز ہوئے خودکش حملوں کے دوسرے دن زیونٹم کے میئر فرانسیس ورمیرن نے اے ایف پی سے کہا کہ بروسلز ایرپورٹ پر حملہ کرنے والے خودکش بمباروں نے اپنے لگیج میں بم رکھا تھا جس کے دھماکوں سے کم سے کم 14 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ’’وہ (حملہ آور) اپنے سوٹ کیسوں کے ساتھ ایک ٹیکسی کے ذریعہ ایرپورٹ پہنچے تھے اور ان کے بیاگ میں بم تھے ۔پہلے دو سوٹ کیس ٹرالی پر رکھتے ہی دھماکے ہوگئے لیکن تیسرے بیاگ کے بم نہیں پھٹ سکے ۔

 

 

TOPPOPULARRECENT