Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / یوکرین میں یوروپی یونین امن کوشش کے باوجود 5 ہلاک

یوکرین میں یوروپی یونین امن کوشش کے باوجود 5 ہلاک

کیف ۔ 25 اگست (سیاست ڈاٹ کام) یوکرین اور موافق روسی باغیوں نے آج مشرق میں پیش آئی جھڑپوں میں 5 لوگوں کی اموات کی اطلاع دی ہے۔ یوروپی یونین نے یوروپ کے کئی دہوں کے اس خونریز تنازعہ میں امن کی تازہ کوشش شروع کردی ہے لیکن اس کے باوجود کشیدگی برقرار ہے۔ کیف میں آرمی کے ترجمان نے کہا کہ چار فوجی ہلاک ہوگئے اور 12 دیگر زخمی ہوئے جبکہ مشرقی علحدگی پسند صوبہ دونیتسک میں مارٹر فائر کا تبادلہ ہوا۔ ترجمان نے کہا کہ وہاں کی صورتحال بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے۔ باغیوں کے حملوں میں شدت پیدا ہوگئی ہے۔ موافق روسی ملیشیاء کمانڈر ایڈورڈ باسورین نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ یوکرینی شیلباری کے نتیجہ میں ایک عام شہری ہلاک ہوگیا اور دیگر 12 کو زخم آئے۔ اس مسلسل جاری تشدد میں اب تک 6900 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ یوکرین کے صنعتی مشرقی خطہ کو موافق کریمنل بندوق برداروں نے قبضہ میں لے لیا تھا جنہیں کیف کا ماننا ہیکہ وہ روسی دستے تھے۔ ماسکو تردید کرتا ہیکہ فبروری 2014ء کی بغاوت میں اس کا کوئی رول رہا۔

TOPPOPULARRECENT