Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / یوکرین کا روس پر سائبر حملے کا نیا الزام

یوکرین کا روس پر سائبر حملے کا نیا الزام

کیف، 16 فروری (سیاست ڈاٹ کام) یوکرین نے روس کے ھیکروں پر حالیہ پاور گرڈ، مالیاتی نظام اور دیگر بنیادی سہولیات پر سائبر حملے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اس بار روس کے ہیکروں نے نئے طرح کے وائرس سے حملہ کرکے ہمارے صنعتی عمل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے ۔یوکرین کے سیکورٹی سروس چیف الیگزینڈر ٹکاچک نے کل ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس سائبر حملے کی سازش ذاتی سافٹ ویئر کمپنیوں اور مجرمانہ ہیکروں کے تعاون سے روس کی سلامتی سروس نے رچی ہے ۔ حملے سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ یہ اسی آدمی نے کیا ہے جس نے اس سے پہلے ‘بلیک اینرجی ‘ نام کے وائرس سے سائبر حملہ کیا تھا۔روس کی وفاقی سلامتی سروس (ایف ایس بی) اس معاملے پر رائے دینے کے لئے موجود نہیں تھی۔اس سے پہلے یوکرین نے روس پر الزام لگایا تھا کہ گزشتہ سال نومبر اور دسمبر میں ہی روس نے 6500سائبر حملے کئے ہیں۔ صدر پیٹرو پوروشینکو نے عالمی اقتصادی فورم کو جنوری میں دیے ایک انٹرویو میں کہا تھا، یہ پوری دنیا کی روس کے خلاف عالمی سائبر جنگ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT