Wednesday , July 26 2017
Home / دنیا / یوکرین کا روس پر سائبر حملے کا نیا الزام

یوکرین کا روس پر سائبر حملے کا نیا الزام

کیف، 16 فروری (سیاست ڈاٹ کام) یوکرین نے روس کے ھیکروں پر حالیہ پاور گرڈ، مالیاتی نظام اور دیگر بنیادی سہولیات پر سائبر حملے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اس بار روس کے ہیکروں نے نئے طرح کے وائرس سے حملہ کرکے ہمارے صنعتی عمل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے ۔یوکرین کے سیکورٹی سروس چیف الیگزینڈر ٹکاچک نے کل ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس سائبر حملے کی سازش ذاتی سافٹ ویئر کمپنیوں اور مجرمانہ ہیکروں کے تعاون سے روس کی سلامتی سروس نے رچی ہے ۔ حملے سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ یہ اسی آدمی نے کیا ہے جس نے اس سے پہلے ‘بلیک اینرجی ‘ نام کے وائرس سے سائبر حملہ کیا تھا۔روس کی وفاقی سلامتی سروس (ایف ایس بی) اس معاملے پر رائے دینے کے لئے موجود نہیں تھی۔اس سے پہلے یوکرین نے روس پر الزام لگایا تھا کہ گزشتہ سال نومبر اور دسمبر میں ہی روس نے 6500سائبر حملے کئے ہیں۔ صدر پیٹرو پوروشینکو نے عالمی اقتصادی فورم کو جنوری میں دیے ایک انٹرویو میں کہا تھا، یہ پوری دنیا کی روس کے خلاف عالمی سائبر جنگ ہے ۔

 

اکنامک فریڈم فہرست میں ہندوستان کا 143 واں مقام
واشنگٹن ۔ 16 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک اعلیٰ سطحی امریکی تھنک ٹینک کے ذریعہ مرتب کئے جانے والے سالانہ اکنامک فریڈم کی فہرست میں ہندوستان 143 ویں نمبر تک نیچے چلا گیا جو یقینا اس کے دیگر جنوبی  ایشیائی پڑوسی ممالک کے مقابلے کمتر درجہ ہے جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔ وجہ یہ بتائی جارہی ہیکہ مارکٹ کی بنیاد پر اصلاحات کے زمرے میں ترقی غیرمتوازن ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT