Monday , September 25 2017
Home / دنیا / یوکرین کو ٹرمپ کی قیادت میں امریکی حمایت جاری رہنے کی توقع

یوکرین کو ٹرمپ کی قیادت میں امریکی حمایت جاری رہنے کی توقع

کیف ، 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) یوکرین کے صدر پیٹرو یورو شینکو نے امریکی صدارتی الیکشن میں ریپبلکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد کہا ہے کہ انہیں پوری امید ہے کہ امریکہ روس اور یوکرین کے درمیان تنازعہ کو لے کر یوکرین کی حمایت کرنا جاری رکھے گا۔صدر یورو شینکو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یوکرین دو اہم شعبوں میں آگے بھی امریکہ کی حمایت کا خواہاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اہم اصلاحات کے نفاذ اور روسی جارجیت کے خلاف یوکرین کی لڑائی کیلئے امریکی حمایت بہت اہمیت کی حامل ہے ۔

TOPPOPULARRECENT