Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / یوکی بھامبری دوسرے ڈبلز چیلنجر خطاب کی دوڑ میں برقرار

یوکی بھامبری دوسرے ڈبلز چیلنجر خطاب کی دوڑ میں برقرار

اپٹوس ( امریکہ ) 16 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) یوکی بھامبری اور میتھیو ایبڈن کی جوڑی نے ابتداء میں پچھڑ جانے کے بعد میچ میں واپسی کرتے ہوئے اے ٹی پی چیلنجر ٹورنمنٹ کے سیمی فائنل میں امریکی جوڑی آسٹن کراجیسیک اور نکولاس مونرو کی جوڑئ کوشکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ۔ ہندوستانی و آسٹریلیائی جوڑی نے مقامی پسندیدہ کھلاڑیوں کی ٹیم کو 5 – 7, 6 – 4, 10 – 8 سے شکست دے کر یہ مقابلہ جیت لیا۔ یوکی نے جاریہ سال ایک ڈبلز چیلنجر خطاب جیتا ہے جبکہ وہ سنگلز میں دو مرتبہ رنر اپ رہے ۔ انہیں اب آںٹریلیا کے کرس گوشیون اور ارٹم سیٹاک کا فائنل میں سامنا ہے ۔یوکی بھامبری نے امید ظاہر کی کہ انہیں اس ٹورنمنٹ میں کامیابی حاصل ہوگی جس کیلئے وہ سخت محنت کر رہی ہیں۔

 

ری کرو مکسڈ میں ہندوستان کو آرچری سلور میڈل
پولینڈ 16 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ری کرو مکسڈ ٹیم نے جو نشانہ بازوں دپیکا کماری اور منگل سنگھ چمپیا پر مشتمل تھی ورلڈ کپ تیسرے مرحلہ میں سلور میڈل حاصل کیا ۔ انہیں فائنل میں میکسیکو کی جوڑی کے خلاف شکست ہوئی ۔

TOPPOPULARRECENT