Friday , October 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / یوکی بھامبری شنگھائی ٹورنمنٹ کے سیمی فائنل میں

یوکی بھامبری شنگھائی ٹورنمنٹ کے سیمی فائنل میں

شنگھائی 11 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) شنگھائی اے ٹی پی چیلنجر ٹورنمنٹ میں ہندوستان کے یوکی بھامبری نے بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ چوتھے نمبر سیڈ بھامبری نے آسٹریلیا کے جارڈن تھامپسن کے خلاف کوارٹر فائنل میں 6 – 2, 6 – 2 سے کامیابی حاصل کرلی ۔ یہ مقابلہ ایک گھنٹہ گیارہ منٹ تک جاری رہا ۔ یوکی نے اس ٹورنمنٹ میں ابھی تک ایک بھی سیٹ میں شکست نہیں کھائی ہے ۔ انہیں کسی بھی سیٹ میں اپنے مخالف کے خلاف ایک بھی بریک پوائنٹ کا بھی سامنا کرنا نہیں پڑا ۔ آج کے مقابلہ میں یوکی نے جملہ 61 پوائنٹس جیتے جبکہ آسٹریلیائی تھامپسن کو 41 پوائنٹس ملے تھے ۔ یوکی نے میچ کے بعد کہا کہ آج انہوں نے بہت اچھا مظاہرہ کیا ہے ۔ ان کی سرویس بھی بہترین تھی جس کے نتیجہ میں انہیں بہت مدد ملی ہے ۔ 23 سالہ یوکی بھامبری اس ٹورنمنٹ میں واحد سیڈنگ رکھنے والے کھلاڑی ہیں جبکہ دوسروں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ انہیں اب سیمی فائنل میں روس کے کوالیفائر ڈانیل میڈویڈوف کا سامنا کرنا پڑیگا۔

TOPPOPULARRECENT