Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / یوگانڈہ میں انتخابی تشدد، ایک ہلاک

یوگانڈہ میں انتخابی تشدد، ایک ہلاک

کمپالا ۔ 16 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) یوگانڈہ کے ایک اپوزیشن قائد کے مطابق اس کے ایک حامی کو پولیس کے ساتھ ہوئی جھڑپ میں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ یاد رہے کہ اس وقت یوگانڈہ میں صدارتی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں اور انتخابی مہمات کا آغاز ہوچکا ہے۔ دریں اثناء پولیس ترجمان فریڈانانگا نے توثیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے ساتھ ہوئی جھڑپ میں ایک شہری ہلاک ہوگیا۔ علاوہ ازیں مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے آنسو گیس کے شیلز اور ربر کی گولیاں داغیں۔ اپوزیشن قائد کینرا بسیگے کا یوگانڈہ کے موجودہ صدر یوویری مسیوینی کے ساتھ کانٹے کا مقابلہ ہے، انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات کا قطعی یقین نہیں ہے کہ انتخابات شفاف اور دیانتدارانہ طور پر منعقد کئے جائیں گے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہے کہ یوگانڈہ کی 1962ء میں برطانیہ سے آزادی کے بعد اقتدار کی منتقلی کبھی بھی پرامن طور پر نہیں ہوئی۔

TOPPOPULARRECENT