Friday , August 18 2017
Home / دنیا / یوگانڈہ کے اپوزیشن قائد پولیس تحویل میں

یوگانڈہ کے اپوزیشن قائد پولیس تحویل میں

کمپالار۔ 22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) یوگانڈہ کے کلیدی اپوزیشن قائد کو پولیس ان کے مکان سے گرفتار کرکے سٹی پولیس اسٹیشن لے گئی۔ اپنے مکان میں بھی موصوف جمعہ کے روز سے نظر بند تھے۔ اپوزیشن قائد کینرابیسجئے نے جمعرات کو منعقدہ انتخابات کے نتائج کو مسترد کردیا ہے جہاں ملک کے صدر یوویری موسیونی کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ مسٹر کیزا نے اپنے حامیوں کو ہدایت کی ہیکہ وہ انتخابی نتائج کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کریں۔ سرکاری طور پر جن نتائج کا اعلان کیا گیا تھا ان میں موسیوین کو 60 فیصد اور مسٹر کیزا کو 35 فیصد ووٹس حاصل ہوئے۔ یاد رہے کہ کیزا بیجئے کو قبل ازیں ماقبل انتخابات، انتخابات کے دوران اور مابعد انتخابات تین بار گرفتار کیا جاچکا ہے۔

TOPPOPULARRECENT